دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی، شدید زمرے میں رہنے کے پیش نظر کَل صبح آٹھ بجے سے GRAP چار نافذ ہوجائے گا۔ GRAP چار کے تحت دیگر ریاستوں سے آنے والی بڑی گاڑیوں کا داخلہ، دلّی میں نہیں ہوسکے گا۔ البتہ لازمی سامان لے جانے والے اور لازمی خدمات فراہم کرنے والے ٹرکوں کو دلّی میں آنے کی اجازت ہوگی۔CNG الیکٹرک اور BS-VI والے ڈیزل ٹرکوں کو، دلّی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ قومی راجدھانی خطے اور متصل علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے کمیشن کی میٹنگ میں کیا گیا۔ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دلّی میں ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس AQI آج شام چھ بجے 452 ریکارڈ کیا گیا۔آلودگی پر قابو پانے والی مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے زیادہ تر علاقوں میں AQI، 450 سے تجاوز کرگیا ہے۔
Site Admin | November 17, 2024 9:33 PM