ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 9:15 PM

printer

دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل ابتر ہو رہا ہے۔ بعض مقامات پر اے کیو آئی 400 کو پار کرگیا ہے اور یہ شدید زمرے میں چلا گیا ہے

دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل ابتر ہو رہا ہے۔ آج شام سات بجے ہوا کے معیار کا اشاریہ 381 پر چلا گیا۔ خطے میں ہوا کا معیار اب بھی بہت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق شہر کے بعض حصوں میں AQI شدید سطح تک پہنچ گیا ہے اور 400 کو پار کر گیا ہے۔ آنند وہار میں اے کیو آئی، 426، روہنی میں 432، پنجابی باغ میں 424 اور آر کے پورم میں 400 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بوانا اسٹیشن میں اے کیو آئی 404 پر پہنچ گیا۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو-تین دن کے دوران رات اور صبح کے وقت دھند اور ہلکا کہرا چھانے کا امکان ہے۔
حکومت نے آج کہا ہے کہ دلّی NCR میں 15 سے 31 اکتوبر تک آلودگی کی روک تھام سے متعلق سرٹیفکیٹ نہ رکھنے کے سبب 54 ہزار موٹرگاڑیوں کا چالان ہوا ہے۔ ماحولیات کی وزارت نے کہا ہے کہ خطے میں فضائی آلودگی کو روکنے کیلئے Graded Response عملی منصوبے کے مرحلہ ایک اور دو کے تحت کئی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔
دھول سے ہونے والی آلودگی کی روک تھام کیلئے دلّی NCR میں Mechanical Road Sweeping مشینوں، پانی کے چھڑکاؤ اور دھند کی روک تھام سے متعلق Guns تعینات کئے گئے ہیں۔ گذشتہ مہینے کی 15 تاریخ سے ہوا کے معیار کے بندوبست کیلئے GRAP مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم اور ریاستوں کے متعلقہ Nodal افسروں کے درمیان بلارکاوٹ معلومات فراہم کرنے کی غرض سے ایک خصوصی واٹس ایپ گروپ قائم کیا گیا ہے۔ NCR میں کچرا ڈالنے کے غیرقانونی مقامات کا وسیع معائنہ کیا گیا ہے اور غیرقانونی مقامات کے خلاف ضروری کارروائی کی گئی ہے۔ دلّی NCR میں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ذمے دار متعلقہ ایجنسیوں کی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں