دلّی NCR میں، ہوا کا معیار خراب کے زمرے میں ہے اور آج صبح 7 بجے ہوا کے معیار کا اوسط اعشاریہ 278 ریکارڈ کیا گیا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق کچھ علاقوں میں اے-کیو-آئی 300 سے تجاوز کر گیا۔ دلّی کے جہانگیر پوری اسٹیشن پر اے-کیو-آئی 345، ووِیک اسٹیشن پر 338، وزیر پور میں 334، نہر نگر میں 336، روہنی میں 336 اور اوکھلا فیس-2 میں 320 درج کیا گیا۔
اس دوران بھارتی موسمیات محکمے نے دلّی NCR میں دن کے وقت ہلکے بادل چھائے رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور دھواں اور اوسط سے گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔×