دلّی BJP کے صدر Virendra سچدیوا نے کہا ہے کہ دلّی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت، وزیر اظم نریندر مودی کی قیادت، ترقی اور بھروسے کی جیت ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، جناب سچدیوا نے کہا کہ دلّی کے عوام نے جناب مودی کے ترقی کے ویژن میں اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے دلّی اسمبلی چناؤ کے نتائج کو قبول کرلیا ہے اور وہ عوام کے اس فیصلے کا احترام بھی کرتی ہے۔ انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس کی جیت پر اسے اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ جناب کجریوال نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ BJP، عوام کی ان کی خواہشات اور امنگوں کو پورا کرے گی جس کیلئے اس نے BJP کو منتخب کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر آتشی نے کالکاجی حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دلّی اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کے بعد، نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پارٹی عوام کے ذریعے دیئے گئے اس فیصلے کو قبول کرتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کا چناؤ کے دوران انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لینے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔
Site Admin | February 8, 2025 9:52 PM
دلّی BJP کے صدر Virendra سچدیوا نے کہا ہے کہ دلّی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت، وزیر اظم نریندر مودی کی قیادت، ترقی اور بھروسے کی جیت ہے
