ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 24, 2025 3:00 PM

printer

دلّی ہائی کورٹ نے جسٹس یشونت ورما سے فوری طور پر عدالتی کام کاج واپس لے لیا ہے

دلّی ہائی کورٹ نے جسٹس یشونت ورما سے فوری طور پر عدالتی کام کاج واپس لے لیا ہے۔ اُن کی سرکاری رہائش گاہ پر آگ لگنے کے بعد مبینہ طور پر بڑی نقد رقم ملنے کے پس منظر میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اِدھر سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر نقد رقم ملنے کے تعلق سے ہفتے کے روز ایک انکوائری رپورٹ اَپ لوڈ کی تھی، جس میں کچھ تصویریں اور ویڈیو بھی شامل ہیں۔ دلّی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اُپادھیائے نے یہ انکوائری رپورٹ تیار کی ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں جسٹس اُپادھیائے نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مذکورہ واقعے کی تفصیلی چھان بین کی ضرورت ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں