ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 10:09 PM

printer

دلّی ہائی کورٹ نے آج مفادِ عامہ کی اُس عرضداشت کو خارج کردیا ہے، جس میں دریائے یمنا کے کناروں پر چھٹھ پوجا تقریبات منعقد کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی

دلّی ہائی کورٹ نے آج مفادِ عامہ کی اُس عرضداشت کو خارج کردیا ہے، جس میں دریائے یمنا کے کناروں پر چھٹھ پوجا تقریبات منعقد کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق PIL میں یمنا دریا کے کناروں پر چھٹھ تقریبات پر عوامی پابندی کو چیلنج کیا گیا تھا، جس میں درخواست گزار پوروانچل نو نِرمان سنستھان نے کہا تھا کہ کووڈ انیس وباء کے دوران پہلی بار اس طرح کی پابندی عائد کی گئی تھی اور اب یہ پھر سے عائد کی گئی ہے۔ البتہ دلّی ہائی کورٹ نے بہت زیادہ آلودگی اور دریائے یمنا کے آلودہ اور زہریلے جھاگ جیسے معاملوں کا ذکر کرتے ہوئے پابندی ہٹائے جانے سے انکار کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دلّی حکومت کونسل نے عدالت کو مطلع کیا ہے کہ لوگوں کو دیگر مقامات پر رسومات ادا کرنے کیلئے متبادل بندوبست کیا گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں