ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2024 10:06 PM

printer

دلّی ہائیکورٹ نے کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ED کی عرضداشت پر سماعت کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے

دلّی ہائیکورٹ نے کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، ED کی عرضداشت پر سماعت کیلئے 7 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اِس سے پہلے ہائیکورٹ نے کجریوال کو ضمانت دینے کے ٹرائل کورٹ کے 20 جون کے فیصلے پر روک لگا دی تھی۔ کجریوال کے وکیل نے جسٹس نینا بنسل کو بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اُنھیں اتوار کی دیر رات اپنے جواب کی نقل فراہم کی ہے اور وہ اپنا جواب داخل کرنے کیلئے کچھ وقت چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اِس معاملے میں جناب کجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے اور وہ اِس کے حکم پر مبنی نقل پیش کریں گے۔ وکیل نے جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے 15 دن کی مہلت کی درخواست کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں