ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 2:54 PM

printer

دلّی کے یشو بھومی میں چھٹا دلّی بین الاقوامی لیدر ایکسپو شروع ہو گیا ہے۔

دلّی انٹرنیشنل Leather ایکسپو کا چھٹا ایڈیشن آج نئی دلّی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر، یشو بھومی، دُوارکا میں شروع ہوا۔ کامرس اور صنعت کی وزارت نے کہا ہے کہ اِس دو روزہ ایکسپو سے چمڑے اور Footwear کی عالمی صنعت میں بھارت کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔ بھارت کے 225 نمائش کار اپنی نئی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ایکسپو میں تقریباً 52 ملکوں کے 200 سے زیادہ غیرملکی خریداری بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، کامرس محکمے کے جوائنٹ سکریٹری Vimal آنند نے کہا کہ یہ ایکسپو بھارت کے عالمی تجارتی سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی چمڑے اور Footwear کی صنعت نے برآمدات کو وسعت دے کر غیرمعمولی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے اور اس نے 2025-26 کیلئے سات ارب امریکی ڈالر کے نشانے سمیت اپنے بڑے نشانے کے حصول کیلئے ملک کو اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں