دلّی کے وزیر اور عام آدمی پارٹی کے کیلاش گہلوت نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں جناب گہلوت نے کہا ہے کہ پارٹی کو آج سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ سیاسی خواہشات نے عوام کے تئیں پارٹی کے عہد اور وعدوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے کئی وعدے پورے نہیں ہوسکے ہیں۔ x
Site Admin | November 17, 2024 3:06 PM