دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ دو روز کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی غرض سے اگلے چند روز میں، عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ جناب کیجریوال نے مطالبہ کیا کہ دلی میں اسمبلی انتخابات، جو اگلے سال فروری میں ہونے ہیں، اس سال نومبر میں مہاراشٹر کے انتخابات کے ساتھ ساتھ کرائے جانے چاہئیں۔
قومی راجدھانی میں پارٹی دفتر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے، جناب کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ وہ عوام کا فیصلہ آنے تک، وزیر اعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کو دلی آبکاری پالیسی کیس میں انہیں ضمانت دے دی تھی۔ x