ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2024 9:53 PM

printer

دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر دلّی ہائی کورٹ نے آج CBI کو نوٹس جاری کیا ہے

دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر دلّی ہائی کورٹ نے آج CBI کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جناب کجریوال نے مبینہ آبکاری پالیسی گھپلہ معاملے میں اپنی گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ جسٹس نینا بنسل کرشنا کی بینچ نے اِس معاملے میں مرکزی ایجنسی کو 17 جولائی تک اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجے گئے وزیر اعلیٰ کجریوال کی CBI تحویل کی مدت 12 جولائی تک ہے، جسے وزیر اعلیٰ نے چیلنج کیا ہے۔CBI نے گزشتہ مہینے 26 جون کو وزیر اعلیٰ کجریوال کو اُس وقت باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا تھا جب اُنھیں راؤز اوینیو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انھیں جانچ پڑتال کیلئے تین دن کی CBI تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ تہاڑ جیل میں گزشتہ ہفتے CBI کی جانب سے وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی پوچھ تاچھ کے بعد CBI کو جناب کجریوال کو عدالت پیش کرنے کی اجازت  دی گئی۔ حال ہی میں دلّی ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں وزیر اعلیٰ کجریوال کو دی گئی ضمانت پر یہ کہتے ہوئے روک لگا دی تھی کہ نچلی عدالت نے دستاویزات اور دلیلوں پر صحیح طرح سے غور نہیں کیا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں