دلّی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو آج شام تہاڑ جیل سے رہا کردیا گیا۔ آج سپریم کورٹ نے اُنہیں دلّی آبکاری معاملے میں ضمانت دی تھی۔ تہاڑ جیل کے باہر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے جناب کجریوال نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن کی رہائی کیلئے نیک خواہشات پیش کی تھی۔ انھیں 10 لاکھ روپئے کے Bond پر ضمانت دی گئی ہے۔ عدالت عظمی نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر کو معاملے کی تفصیلات سے متعلق عوامی پیمانے پر کوئی رائے ظاہر نہیں کرنی اور اُس وقت تک اُنہیں تمام سماعتوں میں حاضر ہونا ہے جب تک کہ اُنہیں اِس سے استثنیٰ نہ کردیا جائے۔ جسٹس سوریہ کانت اور Ujjal Bhuyan کی دو ججوں کی بینچ نے دلّی کے وزیر اعلیٰ کے ذریعے دائر عذرداریوں پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں انھوں نے گھوٹالے کے سلسلے میں CBI کے ذریعے اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔
Site Admin | September 13, 2024 9:44 PM