دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اِن الزامات کی ایک انکوائری کا حکم دیا ہے کہ غیر سرکاری افراد، مجوزہ مہیلا سمّان یوجنا کیلئے دلّی کے باشندوں کی نجی تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کمشنر، فیلڈ افسران کو قانون کے مطابق اُن افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی دے سکتے ہیں، جو شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری اسکیموں میں جعلی طور پر اندراج کرانے کیلئے کیمپ منعقد کرنے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔ دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر نے کانگریس کے نئی دلّی اسمبلی حلقے سے امیدوار سندیپ دکشت کی جانب سے موصول شکایات کے بعد اس سلسلے میں چھان بین کا حکم دیا ہے۔
Site Admin | December 28, 2024 9:27 PM