دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے قومی راجدھانی میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر بنگلہ دیشی تارکینِ وطن کے خلاف سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔ چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر کو لکھے خطے میں لیفٹیننٹ گورنر نے دلّی میں غیرقانونی طریقے سے رہ رہے بنگلہ دیشی تارکین وطن کی شناخت کرنے کیلئے دو مہینے طویل خصوصی مہم چلانے کو کہا۔ یہ پیش رفت، درگاہ حضرت نظام الدین اور بستی حضرت نظام الدین کے علماء اور مسلم لیڈروں کی جانب سے گزشتہ ہفتے لیفٹیننٹ گورنر سے کی گئی نمائندگی کے بعد ہوئی ہے۔ اس دوران آج پورے مہاراشٹر میں بنگلہ دیش میں ہندو شہریوں پر ہو رہے مظالم کی مذمت میں احتجاج کیے گئے۔ وشو ہندو پریشد، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ، BJP اور شیو سینا جیسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور تنظیموں کے نمائندوں نے احتجاجی جلوس نکالے اور ضلع کلکٹروں کو میمورنڈم پیش کیے۔
Site Admin | December 10, 2024 9:36 PM