دلّی کی وزیرِ اعلیٰ آتشی نے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی کراری شکست کے بعد آج صبح لیفٹننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ البتہ آتشی کالکاجی سے دوبارہ کامیاب ہوگئی ہیں۔
آتشی نے گذشتہ سال ستمبر میں، اُس وقت وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، جب عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بدعنوانیوں کے متعدد الزامات کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اِسی دوران دلّی کے لیفٹننٹ گورنر وِنے کمار سکسینہ نے قومی راجدھانی دلّی میں ساتویں قانون ساز اسمبلی کو 8 فروری سے تحلیل کردیا ہے۔ x