دلّی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر کیلاش گہلوت نے آج نئی دلّی میں بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کَل جناب گہلوت نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے نام اپنے استعفے میں جناب گہلوت نے الزام لگایا تھا کہ سیاسی خواہشات، عوام کے تئیں پارٹی کے عزائم پر غالب آگئی ہیں، جن کے سبب کئی وعدے ادھورے ہی رہ گئے ہیں۔ x
Site Admin | November 18, 2024 10:55 PM