دلّی کی 70 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو ہوں گے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ اِن انتخابات کے تناظر میں ایک خصوصی سیریز نشر کر رہا ہے۔ لہٰذا آج ہم گریٹر کیلاش حلقے کی بات کریں گے۔
V/C – Bhanu
گریٹر کیلاش علاقہ اپنے Boutiques، مارکیٹس اور عیش و آرام والے گھروں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ دلّی کے اعلیٰ سماجی طبقے کے رہائشی علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ اسمبلی حلقہ، اِن انتخابات میں اُن حلقوں میں سے ایک ہے جن پر ہر ایک کی نظر ہے۔ جنوبی دلّی کا یہ علاقہ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنماء اور دلّی سرکار کے وزیر سوربھ بھاردواج، ایک بار پھر انتخابی میدان میں ہیں۔ BJP نے، اِس سیٹ پر شِکھا رائے کو کھڑا کیا ہے۔ یہ حلقہ 2013 سے عام آدمی پارٹی کی حکمرانی میں ہے۔ کانگریس نے یہاں سے Garvit Singhvi کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اِس حلقے میں ایک لاکھ 87 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان ہیں۔
اِس حلقے کا انتخاب، سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے، پارکنگ، کوڑے کچرے کے ڈھیر اور پانی کی پرانی پائپ لائن نیز بجلی کے بلوں میں اضافے کے مسائل کی بنیاد پر لڑا جا رہا ہے۔