دلّی کی 70 رکنی اسمبلی کے انتخابات اگلے مہینے کی 5 تاریخ کو کرائے جائیں گے۔ اِس کے پیش نظر آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ خصوصی سیریز نشر رہا ہے۔ آج ہم روہنی حلقے کی بات کر رہے ہیں۔
V/C Adarsh
روہنی، شمالی دلّی میں واقع ہے اور یہ اِن انتخابات کے اہم حلقوں میں سے ایک ہے۔ یہاں آئندہ اسمبلی انتخابات میں، کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔ دلّی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماء وِجیندر گپتا، بی جے پی کی طرف سے تیسری بار سیاسی جنگ میں شامل ہیں۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی نے اِس سیٹ سے پردیپ متّل کو کھڑا کیا ہے، جبکہ کانگریس نے اپنا ٹکٹ سُمیش گپتا کو دیا ہے۔ اِس حلقے میں تقریباً ایک لاکھ 72 ہزار رائے دہندگان ہیں۔ روہنی کے مکینوں کو صفائی ستھرائی، ناجائز قبضوں، غیر قانونی پارکنگ اور کوڑا ڈالنے جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ پچھلے 4 انتخابات میں اِس حلقے میں BJP نے تین بار جیت حاصل کی۔ اور عام آدمی پارٹی نے اِس سیٹ پر 2013میں جیت حاصل کی تھی۔
اب بی جے پی، تیسری بار بھی یہاں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی، اِس سیٹ کو حاصل کرنے کے لیے زبردست مہم چلا رہی ہیں۔ بحرالحال اِن ساری کوششوں کا نتیجہ 8 فروری کو، ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی سامنے آئے گا۔×