دلّی کی ہوا کا معیار بدستور بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق دوپہر بارہ بجے قومی راجدھانی کا ہوا کے معیار کا اشاریہ 367 پر تھا۔ اِس سے متعلق ایک واقعے کے تحت آج سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کے قانون کے ضابطوں کے تحت پَرالی جلانے پر جرمانے کو نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
اِس دوران ایڈیشنل سولیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی نے، جو مرکز کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 10 دنوں کے اندر اندر ضابطوں کو قطعی شکل دے دی جائے گی اور قانون پر مکمل طور پر عمل در آمد ہوگا۔x