دلّی میں آج راؤز ایوینیو عدالت نے، عام آدمی پارٹی کے MLA نریش بالیان کو، دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ اُنھیں روپیہ پیسہ اینٹھنے اور بدمعاشوں کا سرغنہ کپل سانگوان سے تعلق رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ نریش بالیان کو دلّی پولیس کی کرائم برانچ نے کَل ایک آڈیو کلپ برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران برآمد کیا گیا یہ آڈیو کلپ، بالیان اور سانگوان کے درمیان بات چیت پر مشتمل ہے۔ اِس بات چیت میں مبینہ طور پر ایسی گفتگو بھی کی گئی ہے جو تجارت پیشہ افراد سے تاوان کا پیسہ جمع کرنے کے بارے میں ہے۔
Site Admin | December 1, 2024 9:26 PM