ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 10:05 AM | Rekha Gupta Wishes

printer

دلّی کی اگلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے، محترمہ ریکھا گپتا کے نام کے اعلان کے بعد، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء سمیت، BJP کے مختلف رہنماؤں نے، اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

دلّی کی اگلی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے، محترمہ ریکھا گپتا کے نام کے اعلان کے بعد، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء سمیت، BJP کے مختلف رہنماؤں نے، اُنہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اُنہیں محترمہ ریکھا گپتا پر مکمل بھروسہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دلّی میں BJP کی نئی وزیر اعلیٰ،  وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم سے مطابقت رکھتے ہوئے دلّی کو دنیا کی سرکردہ راجدھانیوں میں سے ایک بنانے کے لیے عزم کے ساتھ کام کریں گی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے بھی محترمہ گپتا کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ویشنو نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی لیڈرشپ کے تحت دلّی میں IT ماحولیاتی نظام اور ریلویز کے فروغ پر  اُن کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

دلّی کی سبکدوش وزیر اعلیٰ آتشی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی محترمہ ریکھا گپتا کو نئی   وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں