دلّی پولیس کے قیام کے دن کی تقریبات کے موقع پر آج صبح دلّی میں Walkathon کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد منشیات کے استعمال کے خلاف سب کو متحد کرنا اور منشیات سے پاک دلّی اور ایک صحتمند ماحول کو فروغ دینا ہے۔ دلّی پولیس کے کمشنر سنجے اروڑا، اولمپک میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے روی کمار دھیّا اور ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والی اور کُشتی کی چیمپئن Sarita Mor نے اس واکاتھون کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے روی کمار دھیّا نے کہا کہ ہر ایک کو منشیات سے گریز کرنا چاہیے۔ سریتا مور نے بھی دلّی پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہ کر صحتمند رہیں۔
Site Admin | February 22, 2025 5:06 PM
دلّی پولیس کے قیام کے دن کی تقریبات کے موقع پر آج صبح دلّی میں Walkathon کا اہتمام کیا گیا
