June 26, 2024 3:28 PM

printer

دلّی پولیس نے ہیڈ کانسٹیبلس کے اب تک کے سب سے بڑے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی۔ اس نے عوامی خدمات کے عہد پر زور دیا

قومی راجدھانی دلّی میں Jharoda Kalan کے مقام پر دلّی پولیس اکیڈمی میں آج دلّی پولیس ہیڈ کانسٹیبلس کے اب تک کے سب سے بڑے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ قانون و انتظام سے متعلق پولیس کے اسپیشل کمشنر دپیندر پاٹھک نے پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر جناب پاٹھک نے کہا کہ تربیت، پولیس نظام کا ایک بہت ہی اہم عنصر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِن پولیس اہلکاروں نے دلّی کے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا عہد کیا ہے اور محکمے کو یقین ہے کہ یہ نیا بیچ دلّی پولیس کو مؤثر اور بہتر بنائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ایک ہزار 351 ہیڈ کانسٹیبل نے پریڈ میں شرکت کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں