July 21, 2024 9:48 PM

printer

دلّی پولیس نے کَل سے شروع ہونے والی کانوڑ یاترا سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے

دلّی پولیس نے کَل سے شروع ہونے والی کانوڑ یاترا سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ہر سال بڑی تعداد میں کانوڑ یاتری دلّی پہنچتے ہیں اور اِن میں سے کچھ دلّی سرحد کے راستے ہریانہ اور راجستھان جاتے ہیں۔ اِس سال کانوڑ یاتریوں کی تعداد تقریباً 15 سے 20 لاکھ ہونے کی توقع ہے۔ اِس مدت کے دوران کانوڑ یاترا اور سڑک کے کنارے کانوڑ یاتریوں کے کیمپوں کے قیام کے سبب کئی مقامات پر ٹریفک میں خلل پڑتا ہے، لہٰذا دلّی ٹریفک پولیس نے عام لوگوں اور عقیدتمندوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کانوڑ یاتری اور سڑک کا استعمال کرنے والے دوسرے لوگوں کو الگ کرنے کیلئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ آؤٹر رِنگ روڈ پرجی ٹی کرنال روڈ سے آنے والی سٹی بسوں کو چھوڑ کر بھاری کمرشیل ٹرانسپورٹ موٹرگاڑیوں کو NH-24 کی جانب منتقل کردیا جائے گا۔
اُنھیں وزیرآباد روڈ اور شاہدرہ کی جانب، جی ٹی روڈ پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشکلات اور تاخیر سے بچنے کیلئے اپنے سفر کا پیشگی منصوبہ بنائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں