ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 29, 2024 9:38 PM

printer

دلّی پولیس نے بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم بنگلہ دیش کے سات شہریوں کو ان کے وطن بھیجا ہے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں

دلّی پولیس نے بھارت میں غیرقانونی طور پر مقیم بنگلہ دیش کے سات شہریوں کو ان کے وطن بھیجا ہے، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ خبر ملی ہے کہ یہ لوگ گروگرام میں رہ رہے تھے۔ دلّی پولیس کے مطابق کل ان مائیگرینٹس کے غیر قانونی طور پر رہنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔اس سے پہلے دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے دلّی اور این سی آر خطے میں غیرقانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی Immigrants کی شناخت کرکے اُن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے ایک خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا تھا۔ دلّی پولیس مشتبہ بنگلہ دیشی Immigrants کی شناخت کرنے کے لیے مشکوک علاقوں میں لوگوں کے ووٹر آئی ڈی اور آدھار کارڈ چیک کر رہی ہے۔ پولیس ان راستوں کی شناخت کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے، جن سے یہ غیرقانونی مائیگرینٹس بھارت آئے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں