ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 4:09 PM

printer

دلّی پولیس نے آج کنگس وے کیمپ پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار پریڈ کے ساتھ اپنا اٹھترواں یومِ تاسیس منایا۔ 

دلّی پولیس نے آج کنگس وے کیمپ پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار پریڈ کے ساتھ اپنا 78واں یومِ تاسیس منایا۔  امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے دلّی پولیس کمشنر  سنجے اروڑہ کی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طور پر پریڈ کی سلامی لی۔

اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ دلّی پولیس ملک کی اعلیٰ ترین پولیس فورسز میں سے ایک ہے۔ دلّی پولیس نے جی-20 سربراہ کانفرنس کے انعقاد اور کووڈ وبا سے نمٹنے میں اہم رول ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دلّی پولیس جرائم کی روک تھام اور قانون کے نفاذ میں نئے معیارات قائم کررہی ہے۔ جناب رائے نے بھارت کے سائبر جرائم کوآرڈینیشن سینٹر 14C پہل کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس سائبر جرائم کے معاملات کو سرگرم انداز میں حل کررہی ہے۔ انھوں نے خواتین، بزرگوں اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے دلّی پولیس کی کوششوں کی ستائش کی۔

خواتین پر مشتمل دلّی پولیس کے بینڈ نے پریڈ کی اہم جھلکیوں کو اُجاگر کیا۔ اِس موقع پر دلّی پولیس کے مختلف دستے موجود تھے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں