ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 20, 2024 9:43 PM

printer

دلّی پولیس نے آج صبح روہنی میں ہوئے دھماکے کے سلسلے میں FIR درج کی ہے

آج صبح قومی راجدھانی کے روہنی علاقے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس CRPF کے ایک اسکول کے باہر ہوئے دھماکے کے کیس میں دلّی پولیس نے FIR درج کی ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کیس پرشانت وہار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ دھماکے کے بارے میں اطلاع ملنے پر دلّی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی جہاں اس نے دیکھا کہ اسکول کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ قومی تفتیشی ایجنسی، قومی سکیورٹی گارڈ سمیت مختلف ایجنسیوں کی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ اِسی دوران، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کہا ہے کہ ایک کثیر رُخی تفتیش جاری ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ وہ تفتیش کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جناب سکسینہ نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مطمئن رہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں