September 12, 2024 9:58 AM

printer

دلّی میں منی پور کے TG انگلش اسکول نے سُبرتو کپ بین الاقوامی فٹبال ٹونامنٹ کے جونیئر بوائز کا خطاب جیت لیا ہے

فٹبال میں، منی پور کے TG انگلش اسکول نے 63 ویں سبرتو کپ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا جونیئر بوائز کا خطاب جیت لیا ہے۔ فائنل میں TG انگلش اسکول نے میگھالیہ کے Myngken کرسچن ہائر سیکنڈری اسکول کو سڈن ڈیتھ میں تین کے مقابلے چار گول سے شکست دی۔

فائنل میچ نئی دلّی کے بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں کھیلاگیا۔ اس سے پہلے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک-ایک گول کی برابری پر رہیں جس کے بعد میچ سڈن ڈیتھ میں چلاگیا۔ پچھلے 44 سالوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب منی پور کی کسی ٹیم نے ٹرافی جیتی ہے۔

کھیل کے پہلے ہاف میں 32 ویں منٹ میں Namdigong Kamei نے گول کرتے ہوئے سبقت بنالی لیکن کھیل ختم ہونے سے چھ منٹ پہلے 64 ویں منٹ میں میگھالیہ کی جانب سے Banpliebok Khongjoh نے گول کرکے مقابلے کو برابری پر لا کھڑا کیا۔ سڈن ڈیتھ ٹائی بریکر میں میگھالیہ کے گول کیپر Wanpli Malang نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے منی پور کو یہ باوقار خطاب حاصل ہوا۔ دوسرے ہاف میں منی پور کی ٹیم قریب 20 منٹ تک صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلی۔

سبرتو کپ، ایشاء کے سب سے پرانے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک میں نچلی سطح پر فٹبال کی روایت کو فروغ دینا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں