بھارتی موسمیاتی محکمے IMD نے مغربی ہمالیائی خطے، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ میں شدید سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت میں IMD کے سینئر سائنٹسٹ سُوما سین رائے نے بتایا کہ اِن علاقوں میں شدید سرد لہر اگلے چھ سے سات روز تک جاری رہے گی۔
آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں آج صبح چھ بجے ہوا کے معیار کا اشاریہ AQI، 418 سے تجاوز کر گیا اور انتہائی خراب زمرے میں چلا گیا۔
آلودگی کی سطح میں زبردست اضافے کے بعد ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق قومی کمیشن CAQM نے، دلّی NCR خطے میں Grap-4 مرحلہ نافذ کر دیا ہے۔ دلّی NCR خطے میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کے سبب دلّی میں سبھی پرائمری اسکولوں کو اگلے حکم تک Hybrid موڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ x