ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 14, 2025 9:41 PM

printer

دلّی میں آج سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور پارٹیاں مختلف معاملات پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات در الزامات عائد کر رہی ہیں

دلّی میں آج سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور پارٹیاں مختلف معاملات پر ایک دوسرے کے خلاف الزامات در الزامات عائد کر رہی ہیں۔BJP نے عام آدمی پارٹی کی قیادت والی دلّی سرکار پر، قومی راجدھانی میں آیوشمان بھارت اسکیم پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام لگایا۔ دلّی BJP کے صدر ویریندر سچدیوا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلّی اور مغربی بنگال نے محض سیاسی وجوہات سے آیوشمان بھارت اسکیم پر عملدرآمد نہیں کیا۔
اِسی دوران عام آدمی پارٹی نے BJP پر، بدعنوانی اور اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹروں کو ورغلانے کا الزام لگایا ہے۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ BJP، بہت سی چیزیں تقسیم کرکے ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری طرف کانگریس نے جناب کجریوال پر فرائض نبھانے میں ناکام رہنے اور سابقہ کانگریس سرکار کے کئے ہوئے کاموں کا سہرا اپنے سر لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں