دلّی حکومت نے قومی راجدھانی میں، پورے سال سبھی طرح کے پٹاخوں پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے، جس کا آغاز یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق پٹاخوں کو فروخت کرنے، ذخیرہ کرنے اور انہیں استعمال کرنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ کَل سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران دلّی حکومت نے، عدالت عالیہ کو شہر میں بڑھتی فضائی آلودگی کے درمیان پٹاخوں پر مکمل پابندی کے بارے میں مطلع کیا۔ دلّی حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ سے متعلق قانون 1986 کی دفعہ-5 کے تحت قومی راجدھانی میں پٹاخوں پر مکمل پابندی نافذ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔×
Site Admin | December 20, 2024 9:48 AM | DELHI-FIRECRACKERS