ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 21, 2025 10:05 AM | NT DELHI CABINET

printer

دلّی حکومت نے آیوشمان بھارت صحت بیمہ اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلّی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کَل اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے یہ بات کہی۔

دلّی حکومت نے آیوشمان بھارت صحت بیمہ اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دلّی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کَل اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دلّی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کی اضافی سہولت کے ساتھ آیوشمان بھارت اسکیم کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے اور اِسے جلد سے جلد نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے پہلے اجلاس میں CAG کی 14 رپورٹیں پیش کی جائیں گی۔ دلّی کی وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ عام انتظامیہ، خدمات، خزانے، محصول، خواتین اور بچوں کے فروغ اور انتظامی اصلاحات کے محکمے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ آشیش سود، داخلی اُمور، توانائی، شہری ترقی اور تعلیم کے محکمے کے انچارج ہوں گے۔ پرویش ورما PWD، آب پاشی اور سیلاب سے نمٹنے کے محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سردار منجندر سنگھ سِرسا خوراک اور سپلائی، جنگلات اور ماحولیات اور صنعتوں کے محکموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے، جبکہ ڈاکٹر  پنکج کمار سنگھ صحت اور خاندانی بہبود اور ٹرانسپورٹ کا محکمہ سنبھالیں گے۔ کپل مشرا کو قانون وانصاف اور محنت کا محکمہ دیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں