دلّی-این سی آر میں گھنے کہرے کے سبب کم نظر آنے کی وجہ سے متعدد ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ بھارتی ریلویز کے مطابق دلّی آنے والی 41 ٹرینوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ ان ٹرینوں میں پرشوتم ایکسپریس، گورکھ دھام ایکسپریس، پوروا ایکسپریس، شرم شکتی ایکسپریس، پدماوت ایکسپریس اور مہامنا ایکسپریس شامل ہیں۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسٹیشن کیلئے گھر سے نکلتے وقت ٹرینوں سے متعلق تازہ ترین جانکاری حاصل کرلیں۔×
Site Admin | January 19, 2025 2:46 PM