دلّی NCR خطے میں ہوا کا معیار مزید خراب ہوگیا ہے اور یہ آج شام سات بجے ہوا کے معیار کے اوسط اشاریے اے کیو آئی 495 کے ساتھ ”انتہائی خطرناک سے بھی زیادہ“ کی سطح کو پار کرگیا ہے۔ آلودگی کو کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ حصوں میں AQI کی سطح 500 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خطے میں ہوا کا معیار خراب ترین ہونے کی وجہ سے کئی ریل گاڑیوں کی آمد و رفت اور پرواز کی خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دلّی اور NCR خطے میں اگلے دو دن کے دوران رات اور صبح کے وقت دھواں اور گھنی دھند چھائی رہے گی۔ x
Site Admin | November 18, 2024 11:14 PM