ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں آج گہرے کہر اور کم حدِّ بصارت کی وجہ سے ریل اور فضائی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

دلّی اور قومی راجدھانی خطے میں آج گہرے کہر اور کم حدِّ بصارت کی وجہ سے ریل اور فضائی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ بھارتی ریلوے کے مطابق دلی آنے اور جانے والی 26 ٹرینیں چار گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اِن میں گورکھ دھام ایکسپریس،سمپرک کرانتی ایکسپریس، شرم شرشکتی ایکسپریس،مہابودھی ایکسپریس،ایودھیا ایکسپریس،تلنگانہ ایکسپریس اور گونڈوانا ایکسپریس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کم حدِّ بصارت کی وجہ سے نئی دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کئی پروازوں میں تاخیر کی بھی خبر ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ روانگی سے پہلے پروازوں اور ٹرینوں کے تازہ اوقات کی صورتحال معلوم کرلیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں