سپریم کورٹ نے آج دلّی اور اُس کے آس پاس واقع ریاستوں کی متعلقہ حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ Graded Response Action Plan (GRAP) کے چوتھے اسٹیج کے تحت پابندیاں عائد کرنے کیلئے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے تاکہ قومی راجدھانی خطے میں آلودگی کی بدترین سطح کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ جسٹس ابھے S. Oka اور Augustine George Masih کی ایک بینچ نے کہا کہ خواہ AQI چار سو پچاس سے نیچے ہی کیوں نہ ہوجائے، آلودگی کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر عمل آوری جاری رہنی چاہیئے۔
سپریم کورٹ نے دلّی اور NCR کی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ 12ویں کلاس تک کے بچوں کیلئے فزیکل کلاسز روکنے کے سلسلے میں فوراً فیصلہ کرے۔
عدالت نے کہا ہے کہ یہ تمام ریاستوں کا آئینی فرض ہے کہ وہ اپنے شہریوں کیلئے آلودگی سے پاک ماحول میں زندگی گزارنے کو یقینی بنائے۔ اِس معاملے کی مزید سماعت کیلئے جمعہ کا دن مقرر کرتے ہوئے، بینچ نے کہا کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے سبھی ممکنہ کارروائی کی جانی چاہیئے تاکہ ہوا کے معیار کے بدترین اشاریے کو بہتر کیا جاسکے۔x