دلّی اسمبلی کیلئے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما، شہر کے مختلف علاقوں میں ریلیوں اور عوامی جلسوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔سینئر BJP رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ وہ دلّی کے باشندوں کو، آیوشمان بھارت اسکیم سے محروم کر رہے ہیں۔ نئی دلّی کے علاقے نریلا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب شاہ نے وعدہ کیا کہ اگر BJP اقتدار میں آئی تو ہر شہری کو، 10 لاکھ روپئے تک کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ جناب کجریوال کی حکمرانی میں دلی کا بنیادی ڈھانچہ بد سے بدتر ہوگیا ہے۔
Site Admin | January 26, 2025 9:48 PM