دلّی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شروع ہو گا۔ یہ پانچ روزہ اجلاس اس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا اور اجلاس کی اس مدّت کے دوران کُل 4 نشستیں ہوں گی۔ تاہم اگر ضروری ہوا تو اجلاس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایوان کا کام کاج دن میں 11 بجے سے شروع ہوگا۔
اس اجلاس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے دلّی اسمبلی اسپیکر وِجیندر گپتا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے قومی راجدھانی کی مالی پالیسیوں اور ترقیات سے متعلق ایک خاکہ وضع کرنے کے لیے یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Adarsh
اجلاس کے پہلے دن دلّی ٹرانسپورٹ کارپوریشن DTC کے کام کاج پر CAG رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔ مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ کل پیش کیا جائے گا اور بدھ کے روز ایوان میں اس پر تبادلہئ خیال ہوگا۔ بجٹ پر بحث و مباحثے کے بعد اگلے روز اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔
بجٹ اجلاس کے آخری دن پرائیویٹ بِلوں اور قراردادوں پر تبادلہئ خیال ہوگا۔ ایوان میں روزانہ وقفہئ سوال بھی ہوگا، جس میں متعلقہ وزراء ممبروں کے ذریعے پوچھے گئے مختلف وزارتوں اور محکموں سے متعلق سوالات کا جواب دیں گے۔ اسمبلی اسپیکر نے اجلاس کے دوران ممبروں سے ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے اور ضابطوں پر عمل کرنے کی بھی گزارش کی ہے۔
کارروائیاں شروع ہونے سے قبل روزانہ 10 بجکر 55 منٹ پر Quorum Bell بجائی جائے گی۔