دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی کل ہونے والی گنتی کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دلّی کی چیف انتخابی افسر R Alice Waz نے کل کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے عمل کو ہموار اور منصفانہ بنانے کیلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ EVMs کو کمیشن اور پولیس حکام کی مسلسل نگرانی میں اسٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے دلّی 11 ضلعوں میں 19 کاؤنٹنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Priya Mondal
دلّی کی چیف الیکٹورل افسر نے بتایا کہ کَل ہونے والے ووٹوں کی گنتی کیلئے دلّی کے 11 ضلعوں میں 19 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کیلئے قریب پانچ ہزار کا عملہ تعینات کیا گیا ہے، جن میں نگراں کار، معاونین، مشاہدین، شماریاتی عملہ اور دیگر معاون اہلکار شامل ہیں۔ محترمہ Waz نے کہا کہ 70 اسمبلی حلقوں کے فارم17-C سمیت انتخابی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانچ پڑتال کے دوران انتخابی کمیشن کی جانب سے نامزد کردہ آزادانہ مرکزی مشاہدین، امیدوار اور ان کے ایجنٹ اور ریٹرننگ افسران بھی موجود تھے اور اس پورے عمل کے دوران انہیں کسی بھی امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو بھی انتخابی کمیشن اور پولیس افسران کی لگاتار نگرانی میں اسٹرونگ رومز میں رکھا گیا ہے۔ دلّی CEO نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقے سے سرسری طور پر چنے گئے پانچ VVPat کی ووٹر پرچیوں کی بھی گنتی کی جائیگی۔