ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 3, 2025 9:49 AM | Delhi Campaigning

printer

دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم کا آج آخری دن ہے۔

دلّی اسمبلی انتخابات کے لیے چناؤ مہم کا آج آخری دن ہے۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ اِن پارٹیوں کے رہنما، راجدھانی میں روڈ شو اور عوامی جلسے کر رہے ہیں اور گھر گھر جا کر لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ دلّی اسمبلی انتخابات میں، کُل 699 امیداوار میدان میں ہیں۔ 70 ارکان پر مشتمل دلّی اسمبلی چناؤ کے لیے بدھ کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی اتوار کے روز کی جائے گی۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C – Superna Saikia

دلّی اسمبلی چناؤ میں BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ یہاں ایک کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے اور امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ قومی راجدھانی میں ووٹ ڈالنے کے لیے کُل 13 ہزار 760 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انتخابی کمیشن، بڑی تعداد میں ووٹروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے رائے دہندگان کے موافق کئی اقدامات کر رہا ہے۔ پولنگ کے عمل میں تیزی لانے اور ووٹنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قطار کے بندوبست کا حل، QMS ایپ کا آغاز کیا گیا ہے۔ پولنگ کے دن سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دلّی پولیس کے 35 ہزار سے زیادہ اہلکاروں، 19 ہزار ہوم گارڈوں اور مرکزی مسلح پولیس فورسز، CAPF کی 220 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں