دلّی اسمبلی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے شہر میں سیاسی پارٹیوں کی سیاسی جنگ تیز ہوتی جارہی ہے۔ 70 رکنی دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی تشہیر اپنے عروج پر ہے۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے اپنے امیدواروں کے حق میں ریلیاں، روڈ شوز اور گھر گھر تشہیری مہم کر رہے ہیں۔ سینئر BJP رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کستوربا نگر حلقے میں ایک روڈ شو کیا اور شام کو کالکاجی میں ایک عوامی میٹنگ سے بھی خطاب کیا۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے آج منڈکا میں اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے نریلا میں انتخابی تشہیر کی۔عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج گھونڈا میں عوامی جلسہ منعقد کیا اور اس بات کو دُہرایا کہ شہر میں بجلی کا بل صفر آتا رہے گا۔
کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آج شام پٹ پڑ گنج اسمبلی حلقے میں ایک ریلی سے خطاب کیا اور انھوں نے جناب کجریوال سے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر آئے مبینہ خرچ کے سلسلے میں سوال کیا۔
Site Admin | January 28, 2025 9:44 PM
دلّی اسمبلی انتخابات کی پولنگ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے شہر میں سیاسی پارٹیوں کی سیاسی جنگ تیز ہوتی جارہی ہے
