ستر(70) رکنی دلّی اسمبلی کیلئے اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دلّی اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر آکاشوانی نیوز آپ کیلئے ایک خصوصی سیریز لے کر آیا ہے۔
قومی دارالحکومت کا دِل، نئی دلّی اسمبلی حلقہ، دلّی اسمبلی انتخابات میں چناوی جنگ کا مرکزی مقام ہے، جس کے نتائج شہر کے وسیع تر سیاسی منظرنامے پر اثر انداز ہوں گے۔ اس سیٹ پر دلّی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال ایک بار پھر دلّی کے سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے BJP کے پرویش ورما اور کانگریس کے سندیپ دیکشت، جو سابق وزیر اعلیٰ شیلا دیکشت کے بیٹے ہیں، کے خلاف سیاسی میدان میں ہیں۔ اس بار ایسا لگتا ہے کہ جناب کیجریوال کیلئے سیاسی لڑائی آسان نہیں ہوگی کیونکہ BJP اور کانگریس دونوں نے اپنی طرف سے مضبوط امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کے بعد اس سیٹ پر سب سے زیادہ 23 دعویدار ہوں گے۔ یہ حلقہ VVIP علاقوں جیسے راشٹرپتی بھون، وزیر اعظم کی رہائش گاہ، سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت کے دفاتر کی اکثریت سے گھرا ہوا ہے۔ اس سیٹ پر تقریباً ایک لاکھ دس ہزار رائے دہندگان ہیں۔ اس سیٹ کے ووٹر بنیادی طور پر بیورو کریٹ اور مرکزی حکومت کے ملازمین ہیں۔
آلودگی، پارکنگ، بارش کے موسم میں سڑکوں پر پانی بھر جانا، اس سیٹ کے مکینوں کے بڑے مسائل ہیں۔ نئی دلّی کے ووٹر اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
Site Admin | January 20, 2025 9:20 PM