ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 3, 2025 9:28 PM

printer

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم ختم ہوگئی ہے۔ تمام 70 اسمبلی حلقوں کیلئے بدھ کو ووٹ ڈالے جائیں گے

دلّی میں آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم آج ختم ہوگئی۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے لیڈروں، امیدواروں اور چناؤ مہم چلانے والی اہم شخصیات نے شہر بھر میں روڈ شوز، گھرگھر جاکر چلائے جانے والی مہم اور عوامی جلسوں کے ساتھ ووٹروں کو راغب کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ کُل 699 امیدوار میدان میں ہیں۔ 70 ارکان والی دلّی اسمبلی کیلئے انتخابات بدھ کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی ہفتے کو ہوگی۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ دلّی میں BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان تین طرفہ مقابلہ ہو رہا ہے۔
دلّی میں اسمبلی انتخابات کیلئے بہت زور شور کے ساتھ چناؤ مہم چلائی گئی۔ آج BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جنگ پورہ، Bijwasan اور دوارکا میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ BJP کے صدر جے پی نڈا نے براڑی اسمبلی حلقے میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کیا۔عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے آدرش نگر، شکور بستی اور شالیمار باغ اسمبلی حلقوں میں روڈ شو کئے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروندکجریوال نے بھی چھترپور اور کالکا جی اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔کانگریس کی سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے جنگ پورہ میں گھر گھر جاکر چناؤ مہم چلائی اور کستوربا نگر علاقے میں روڈ شو کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں