دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کیلئے، جو سنیچر کو ہوگی، تمام تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں۔ مجموعی طور پر، 60 اعشاریہ چار دو فیصد رائے دہندگان نے، 699 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے گذشتہ روز کی پولنگ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابی کمیشن نے بتایا کہ EVMs کو اسٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے جو کہ کمیشن اور پولیس حکام کی سخت نگرانی میں ہے۔ انتخابی ادارے نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کیلئے دلّی کے 11 اضلاع میں گنتی کے 19 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
ہفتے کے روز دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ دلّی کی اعلیٰ انتخابی افسر R. Alice Vaz نے آج بتایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے عمل کو خوش اسلوبی اور منصفانہ طریقے سے کرانے کیلئے سبھی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ دلّی کی CEO نے بتایا ہے کہ 70 اسمبلی حلقوں کے Form 17C سمیت انتخابی دستاویزات کی جانچ کا کام، آج مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ پڑتال کی اِس کارروائی کے دوران انتخابی کمیشن کے ذریعے مقرر کیے گئے آزاد مرکزی مشاہدین، امیدوار اور اُن کے ایجنٹس نیز ریٹرنگ افسر بھی موجود تھے۔ دلّی کی CEO نے بتایا کہ جانچ کے اِس عمل کے دوران کسی بھی امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ محترمہ Vaz نے مزید بتایا کہ سبھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں، EVMs کو زیادہ سیکیورٹی والے کمروں میں رکھا گیا ہے۔ پوری دلّی میں 19 مقامات پر ہر اسمبلی حلقے کیلئے کُل 70، Strong rooms قائم کیے گئے ہیں۔ محترمہ Vaz نے مزید بتایا کہ تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ووٹ ڈالی گئی سبھی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور VVPATs کو ECI کے حفاظتی پروٹوکول کے تحت رکھنے کیلئے سبھی ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹنگ سُپروائیزرس، کاؤنٹنگ اسسٹنٹس، مائیکرو مشاہدین، اعداد و شمار سے متعلق عملہ اور دیگر معاون اہلکاروں پر مشتمل عملے کے تقریباً 5 ہزار افراد کو گنتی کے عمل کے دوران تعینات کیا گیا ہے اور انہیں تربیت دی گئی ہے۔ محترمہ Vaz نے یہ بھی بتایا کہ ہر اسمبلی حلقے میں پانچ VVPATs کی ووٹر slips کو فوری طور پر گنتی کیلئے منتخب کیا جائے گا۔
Site Admin | February 6, 2025 9:26 PM
دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کیلئے، جو سنیچر کو ہوگی، تمام تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں
