دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ امیدوار 17 جنوری تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اس ماہ کی 20 تاریخ تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Dipendra
امیدوار اپنے پرچہئ نامزدگی آسانی سے داخل کرسکیں، اس کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ 70 رُکنی اسمبلی کیلئے پولنگ 5 فروری کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو کی جائے گی۔ دلّی میں ایک کروڑ 55 لاکھ سے زیادہ ووٹر ہیں، جن میں 83 لاکھ مرد ووٹر اور 71 لاکھ خواتین ووٹر ہیں۔ حکمراں عام آدمی پارٹی نے سبھی اسمبلی سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ BJP نے 19 امیدواروں اور کانگریس نے 48 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ 2020 کے اسمبلی چناؤ میں عام آدمی پارٹی نے 62 سیٹیں جیتی تھیں، BJP کو 8 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی اور کانگریس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائی تھی۔