دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم تیز ہوگئی ہے۔ اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو ہونے والی رائے دیہی کیلئے سبھی بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک رہے ہیں۔ 70 رکنی دلّی ریاستی اسمبلی کیلئے انتخابی مہم عروج پر ہے۔ عام آدمی پارٹی، BJP، کانگریس اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے امیدوار، رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے روڈ شوز کر رہے ہیں اور گھر گھر جاکر ان سے ملاقات کر رہے ہیں۔سینئر BJP رہنما اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج پٹیل نگر حلقے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ وہیں BJP کے سینئر رہنما انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی منگول پوری، نئی دلّی اور دوارکا اسمبلی حلقوں میں کئی عوامی جلسے کئے۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دلّی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے نجف گڑھ، اتم نگر اور دوارکا حلقوں میں روڈ شو کئے۔عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بھی منگول پوری علاقے میں اپنے امیدوار کے حق میں تشہیری مہم چلائی۔اِس دوران دلّی کانگریس کے سابق صدر انل چودھری نے بھی پٹپڑگنج اسمبلی حلقے میں گھر گھر جاکر ووٹ مانگے۔
Site Admin | January 24, 2025 9:46 PM
دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیری مہم تیز ہوگئی ہے۔ اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو ہونے والی رائے دیہی کیلئے سبھی بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک رہے ہیں۔
