ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 1, 2025 9:22 PM

printer

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں ہے

دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ آج قومی راجدھانی میں سلسلے وار عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امت شاہ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر پر انّا ہزارے کی تحریک کے دوران دلّی کے عوام سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا کہ وہ سیاسی پارٹی نہیں بنائیں گے۔ انھوں نے دلّی کی عام آدمی پارٹی حکومت پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ اِس کے دورِ اقتدار میں شراب گھپلے اور جل بورڈ گھپلے سمیت کروڑوں روپئے کے گھپلے کئے گئے۔صدر بازار میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ یہ ملک میں دو نظریات کے درمیان ایک مقابلہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف نفرت اور تشدد ہے اور دوسری طرف محبت اور بھائی چارہ ہے۔ جناب گاندھی نے کہا کہ کانگریس آئین کو بچانے کیلئے لڑ رہی ہے۔
اِس دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے بھی قومی راجدھانی میں مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی حکومت نے شہر کے اسکولوں اور اسپتالوں کی صورتحال کو بہتر کیا ہے اور دلّی کے عوام کیلئے بجلی اور پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں