اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو دلی اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور سبھی اہم سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ رہنما ریلیاں، گھر گھر جاکر رابطہ قائم کرنے کی مہم، اور روڈ شو کر رہے ہیں، تاکہ اپنے امیدواروں کیلئے ووٹروں کی حمایت حاصل کی جاسکے۔
BJP کے سینئر رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی، آج شاہدرا اسمبلی حلقے کے کرتار نگر میں ریلی سے خطاب کررہے ہیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسواسرما اتم نگر اور قرول باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نجف گڑھ، بدر پور، کالکاجی اور گریٹر کیلاش میں عوامی میٹنگیں کریں گے۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری مٹیالہ اور وکاس پوری میں ریلیاں کریں گے، جبکہ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر کا موتی نگر، آر کے پورم اور مہرولی میں عوامی میٹنگیں کرنے کا پروگرام ہے۔
دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال آج شام بادلی اور تیمارپور حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان راجوری گارڈن، تلک نگر اور وکاس پوری میں ایک بڑا روڈ شو کریں گے۔
اِس دوران کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش اور دیویندر یادو کانگریس کا منشور جاری کریں گے، جبکہ سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی بوانہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔×
Site Admin | January 29, 2025 1:50 PM
دلّی اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم اپنے شباب پر ہے، سرکردہ رہنما پورے شہر میں ریلیاں اور روڈ شو کررہے ہیں
