دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کَل کی جائے گی۔ گنتی کے عمل کو منصفانہ اور خوش اسلوبی سے کرانے کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔
دلّی کی اعلیٰ انتخابی افسر R Alice Vaz نے بتایا کہ 70 اسمبلی حلقوں کے Form 17 C سمیت انتخابی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرلی گئی ہے۔ جانچ کے اِس عمل کے دوران انتخابی کمیشن کے ذریعے مقرر کئے گئے آزاد مرکزی مشاہدین، امیدوار، اُن کے ایجنٹس اور ریٹرننگ افسران موجود تھے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ووٹوں کی گنتی کیلئے دلّی کے 11 اضلاع میں گنتی کے 19 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
سب کی نگاہیں کَل صبح شروع ہونے والی دلّی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی پر ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں، انتخابی کمیشن اور پولیس عہدیداران کی مسلسل نگرانی میں اسٹرونگ رومز میں محفوظ ہیں۔ گنتی کے عمل سے متعلق سپروائزر، معاونین، مشاہدین، اعداد وشمار سے متعلق عملے اور دیگر امدادی اہلکاروں پر مشتمل تقریباً پانچ ہزار افراد کو گنتی کے عمل کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ دلّی اسمبلی انتخابات میں BJP، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ رہا اور چناؤ میں کُل 699 امیدواروں نے انتخاب لڑا۔ قومی راجدھانی میں حکومت تشکیل دینے کیلئے کسی بھی پارٹی کو 36 سیٹوں کی ضرورت ہے۔
Site Admin | February 7, 2025 9:49 PM
دلّی اسمبلی انتخابات کی، کَل ہونے والی ووٹوں کی گنتی کیلئے سخت سکیورٹی بندوبست کے درمیان، سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
