ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

دلّی اسمبلی الیکشن کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس کے لیے دلّی کے 11 ضلعوں میں 19 مرکز قائم کیے گئے ہیں۔

دلّی اسمبلی الیکشن کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس کے لیے دلّی کے 11 ضلعوں میں 19 مرکز قائم کیے گئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ حکام نے، گنتی کے پیش نظر قومی راجدھانی میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔

V/C – Superna Saikia

19 گنتی مرکزوں پر، مرکزی مسلح پولیس فورسز کی 38 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ مقامی پولیس بھی خوش اسلوبی اور شفافیت کے ساتھ، امیدواروں اور ضلع انتخابی افسران کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ اسٹرونگ روم اور گنتی ہال کے اطراف کئی زمروں پر مشتمل حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے انتخابی کمیشن کے رہنماء خطوط کے مطابق، مرکزی مسلح پولیس فورس سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، جبکہ مقامی پولیس اِن علاقوں اور داخلے کی جگہوں پر تعینات ہے۔ ہر ایک گنتی مرکز سے 100 میٹر دور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

اترپردیش میں ملکی پور سیٹ اور تمل ناڈو میں Erode حلقے کے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں